یونان میں حکومت کیخلاف مظاہروے

یونان میں حکومت اور قرضہ دہندگان کے درمیان اصلاحات کے بدلے مالی امداد کے موضوع پر معاہدہ نہیں ہو سکا ہے ۔

309684
یونان میں حکومت کیخلاف مظاہروے


یونان میں حکومت اور قرضہ دہندگان کے درمیان اصلاحات کے بدلے مالی امداد کے موضوع پر معاہدہ طے نہیں ہو سکا ہے ۔
دریں اثناء دارالحکومت ایتھنز میں حکومت کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
یونان کے یورپی یونین کی رکنیت کو برقرار رکھنے اور یورو کے استعمال کے جاری رکھنے کے خواہشمند ہزاروں افراد نے سنٹیگما چوک میں قرضوں سے متعلقہ حکومت کی پالیسی کیخلاف احتجاج کیا ۔انھوں نے حکومت سے یورپی یونین میں یونان کے مقام کو ضمانت میں لینے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے ۔احتجاجی مظاہرے میں حزب اختلاف نیو ڈیموکریسی پارٹی کے بعض پارلیمانی نمائندے بھی موجود تھے ۔
دریں اثناء حکومت کے حامیوں نے بھی اس مقام پر مظاہرہ کیا جس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کوستانتو پولو اور وزیر داخلہ نیکوس ووچیش نے بھی شرکت کی ہے ۔
ا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں