ڈنمارک:انتخابات میں لبرل پارٹی کو برتری حاصل

ڈنمارک میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں غیر سرکاری نتائج کی رو سے، لارس لوک راسموسین کی زیر قیادت دائیں بازو کی جماعت کو برتری حاصل ہے

309569
ڈنمارک:انتخابات میں لبرل پارٹی کو برتری حاصل

ڈنمارک میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں غیر سرکاری نتائج کی رو سے، لارس لوک راسموسین کی زیر قیادت دائین بازو کی جماعت کو برتری حاصل ہے ۔
مذکورہ جماعت نے پارلیمان کی 90 نشستیں جبکہ سوشل ڈیموکریٹیک پارٹی کی لیڈر ہال تھورننگ اشمتھ نے 85 نشستیں حاصل کی ہیں۔
اس نتیجے کے بعد اشمتھ نے اپنی پارٹی کی قیادت سے استعفی دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بنی لیکن ان نتائج نے صورت حال تبدیل کر دی ہے مگر مجھے یقین ہے کہ اب کے بعد ملک میں خواتین کو سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کا موقع ملتا رہے گا۔
امکان ہے کہ لبرل پارٹی کے لیڈر راسموسین ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہونگے۔
یاد رہے کہ ڈینش پارلیمان میں 179 نشستیں ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں