سوڈانی صدر البشیر کی وطن واپسی،عوام کا شاندار استقبال

سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں افریقی یونین کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد واپس دارالحکومت خرطوم پہنچ گئے ہیں اور ان کا ملک واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا ہے

305608
سوڈانی صدر البشیر کی وطن واپسی،عوام کا شاندار استقبال

سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں افریقی یونین کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد واپس دارالحکومت خرطوم پہنچ گئے ہیں اور ان کا ملک واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے سوڈانی صدر کے خلاف جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کے تحت ان کے واپس جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔
درایں اثنا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ فوجداری عدالت کے قیام کے لیے معاہدہ روم پر دستخط کرنے والے ممالک کو اس کے جاری کردہ وارنٹ پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔
انھوں نے جنیوا میں ایک بیان میں کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں صدر بشیر کی گرفتاری کے لیے وارنٹ کو میں بہت سنجیدگی سے لے رہا ہوں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں