امریکہ، روس۔نیٹو سمجھوتے کی جڑیں کاٹ رہا ہے

امریکہ کا نیٹو کی مشرقی لائن پر فوجی ساز و سامان کو متعین کرنا روس۔نیٹو سمجھوتے کی جڑیں کاٹنے کا سبب بنے گا

305407
امریکہ، روس۔نیٹو سمجھوتے کی جڑیں کاٹ رہا ہے

روس نے امریکہ کے بالٹک ممالک کو فوجی اور اسلحہ بھیجنے کے منصوبے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا نیٹو کی مشرقی لائن پر فوجی ساز و سامان کو متعین کرنا روس۔نیٹو سمجھوتے کی جڑیں کاٹنے کا سبب بنے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جو دکھائی دے رہا ہے وہ یہ کہ امریکہ، نیٹو اتحادیوں کے ساتھ 1997 میں کئے جانے والے روس۔نیٹو بنیادی سمجھوتے کے کلیدی حکم کی حیثیت والی شق یعنی "نیٹو مذکورہ زمینوں پر ایک تسلسل سے فوجی نہیں رکھے گا" کو منسوخ کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔
امریکہ کے صدر باراک اوباما اور وزیر دفاع آشٹن کارٹر کی منظوری کی صورت میں لتھوانیا، لٹویا، استونیا اور بعض مشرقی یورپ کے ممالک میں تقریباً 5 ہزار فوجی ساز و سامان اور بھاری فوجی اسلحہ بھیجا جائے گا۔
لتھوانیا ، امریکہ کے منصوبوں کی حمایت کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے یوکرائن کے مشرق میں روس کی فوجی نقل و حرکت اور مشقوں کو مختصر اور درمیانی مدت کے لئے خطرہ قرار دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں