فرانسیسی معاشرے میں دین اسلام کی موجودگی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے:

فرانس کے وزیراعظم مانویل والز نے اسلامی مذاکراتی کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں کہا ہے کہ دین اسلام ملکی معاشرے کا ایک حصہ ہے اور رہے گا

305287
فرانسیسی معاشرے میں دین اسلام کی  موجودگی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے:

فرانس میں اس سال پہلی بار اسلام مذاکراتی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے۔
فرانس کے وزیراعظم مانویل والز نے کہا ہے کہ دین اسلام فرانس کا ایک حصہ ہے اور رہے گا۔
فرانسیسی محکمہ داخلہ کے مطابق ، اس کانفرنس میں حکومتی نمائندوں کے علاوہ ملک میں سرگرم عمل مسلم تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔
وزیراعظم والز نے کہا کہ دین اسلام فرانسیسی معاشر ے کی جمہوری اقدار کا ایک قیمتی اثاثہ ہے ۔
فرانسیسی اسلامی کونس کے نائب صدر احمد اوعراش نے بھی کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے حکومت کی ملک میں بسے مسلمانوں کو در پیش مسائل سے دلچسپی قابل تعریف ہے ۔
یاد رہے کہ سال رواں کے آغاز میں چارلی ہیبڈو جریدے پر حملے کے بعد مسلمانوں کے خلاف حقارت آمیز رویوں میں اضافہ ہو گیا تھا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں