اٹلی داخل ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد 57 ہزار

مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک سے اٹلی داخل ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔

304051
 اٹلی داخل ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد 57 ہزار


اٹلی اور یورپی یونین کے ممالک کے درمیانی غیر قانونی تارکین وطن کا بحران جاری ہے ۔
مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک سے اٹلی داخل ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن  کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔
یورپی یونین کمیشن کی غیر قانونی تارکین وطن کی رکن ممالک میں تقسیم کی تجویز میں یورپی ممالک نے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی ہے جبکہ جرمنی ،آسٹریا اور فرانس نے سرحدی کنٹرول کو سخت کر دیا ہے ۔ یورپی یونین کے وزراء داخلہ کے کل لگسمبرگ میں ہونے والے اجلاس میں مہاجرین کی تقسیم کے مسئلے کا جائزہ لیا جائے گا ۔
اٹلی کے وزیر اعظم میٹیو رینزی نے اجلاس سے قبل رکن ممالک کو خبر دار کیا ہے کہ اگر انھوں نے اپنی سرحدوں کو نہ کھو لا تو وہ بی پلان پر عمل درآمد کریں گے ۔
اٹلی کے وزیر خارجہ انگیلینو الفانو نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر غیر قانونی تارکین وطن کی ممالک کے درمیان مساوی تقسیم نہ کی گئی تو وہ یا لیبیا میں مہاجرین کے کیمپ قائم کریں گے یا پھر انھیں ان کے ممالک کو واپس بھیج دیں گے ۔ اٹلی میں مہاجرین کی تعداد میں روز بروز اضافے کیوجہ سے حکومت نے روم اور میلان میں مہاجر کیمپ قائم کیے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں