جوہنز برگ میں افریقی یونین کے سربراہی اجلاس کا آغاز

جنوبی افریقہ کے شہر جوہنز برگ میں افریقی یونین کا سربراہی اجلاس شروع ہو گیا ہے ۔

304375
 جوہنز برگ میں افریقی یونین کے سربراہی اجلاس کا آغاز


جنوبی افریقہ کے شہر جوہنز برگ میں افریقی یونین کا سربراہی اجلاس شروع ہو گیا ہے ۔
جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے سربراہی اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے یونین کے رکن ممالک سے مشترکہ اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے انھیں عملی جامہ پہنانے کی اپیل کی ۔ زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے بھی اپنے ھطاب میں کہا کہ مغربی ممالک مشرق وسطی اور افریقہ کے قدرتی وسائل تک رسائی حاصل کرنے کے عزائم رکھتے ہیں ۔ اس سربراہی اجلاس میں فلسطین کے صدر محمود عباس اور نائیجریا کے صدر محمد بخاری جیسے متعدد سربراہان بھی شرکت کر رہے ہیں ۔اجلاس میں جس موضوع پر طویل بحث کی گئی اس کا تعلق عالمی فوجداری عدالت کیطرف سے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جانےو الے سوڈان کے صدر عمر البشیر سے تھا ۔ 25 واں سربراہی اجلاس کل اختتام پذیر ہو گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں