امریکہ، مسلح شخص کا پولیس چوکی پر حملہ

امریکہ کے شہر ڈلاس میں ایک مسلح شخص نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا

303641
امریکہ، مسلح شخص کا پولیس چوکی پر حملہ

امریکہ کے شہر ڈلاس میں ایک مسلح شخص نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا۔
پولیس چوکی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق اس شخص کا کسی تنظیم سے رابطہ نہیں تھا۔
حملہ آور کو اس کے ٹرک میں موجودگی کے وقت اسپیشل ٹیموں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع نے پہلے ٹرک میں c-4 ٹائپ کے دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا اور حملہ آور کے پولیس چوکی میں داخل ہو کر اسے اڑانے کی کوشش کرنے کا دعوی کیا تھا۔
بعد ازاں جاری کردہ بیان کے مطابق بم ناکارہ بنانے والی ٹیموں نے گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا لیکن اس میں بم موجود نہیں تھا۔
اطلاع کے مطابق حملہ آور جیمز بولویر نامی ایک 33 سالہ سفید فام تھا، واقعے میں حملہ آور کے علاوہ کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں