ہیکرز امریکہ کے لیے وبال جان

امریکی ذرائع ابلاغ کا خیال ہے کہ امریکی خفیہ سروس اور فوجی ملازمین کی ذاتی معلومات پر مبنی بعض فارمز کمپیوٹر ہیکرز کے ہاتھ لگ گئے ہیں

302841
ہیکرز امریکہ کے لیے وبال جان

متحدہ امریکہ میں سائبر ہیکنگ کا بحران طول پکڑتا جا رہا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کا خیال ہے کہ امریکی خفیہ سروس اور فوجی ملازمین کی ذاتی معلومات پر مبنی بعض فارمز کمپیوٹر ہیکرز کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔
امریکی میڈیا میں جگہ پانے والی خبروں کے مطابق ان سائبر حملوں کا تعلق چین سے ہے۔
اس بات کا دعوی کیا جا رہا ہے کہ سی آئی اے، قومی سلامتی ایجندی اور فوجی خفیہ کاروائی یونٹس کی طرح کے اداروں کے لاکھوں سابقہ اور موجودہ ملازمین ان سائبر حملوں سے متاثر ہوئے ہیں۔
امریکی پرسونل انتظامیہ دفتر نے گزشتہ ہفتے وفاقی اداروں کے 40 لاکھ ملازمین کی ذاتی معلومات کی چوری ہونے کی اطلاع دی تھی۔
ان دونوں واقعات کے درمیان تعلق موجود ہونے یا نہ ہونے کا فی الحال تعین نہیں ہو سکا۔
اس موضوع کے حوالے سے فی الحال کوئی سرکاری اعلان جاری نہیں کیا گیا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں