باکو میں ایردوان ۔ پوٹن ملاقات

یورپی گیمز ایک پر احتشام تقریب کےساتھ شروع ہوئی ہیں، ان کھیلوں کے لیے آذربائیجان نے اہم سطح کی سرمایہ کاری کی ہے، ایردوان

303104
باکو میں ایردوان ۔ پوٹن ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے پہلی یورپی گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی غرض سے دورہ باکو کے دوران روسی صدر ولادیمر پوٹن سے ملاقات کی۔
صدر ِ ترکی نے وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز اور وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ، صدارتی محل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ابراھیم کالن، سابق وزیر مواصلات بن علی یلدرم کے ہمراہ صدر پوٹن اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے مذاکرات کیے۔
جناب ایردوان نے اس ملاقات سے قبل اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یورپی گیمز ایک پر احتشام تقریب کےساتھ شروع ہوئی ہیں، ان کھیلوں کے لیے آذربائیجان نے اہم سطح کی سرمایہ کاری کی ہے۔
ان کھیلوں کے نام کے "یورپین گیمز " ہونے کی یاد دہانی کراتے ہوئے اس جانب توجہ مبذول کرائی کہ یورپی یونین کے رکن ممالک اس افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کر رہے ۔ تاہم ان ملکوں کے کھلاڑی ان میں حصہ لے رہے ہیں۔
روسی صدر نے بھی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکی یورپی یونین کیے رکن کی حیثیت سے باکو میں نمائندگی کرر ہا ہے۔ جس پر ایردوان نے انہیں فی الحال یونین کا رکن نہ ہونے البتہ سلسلہ رکنیت مذاکرات جاری ہونے کی یاد دہانی کرائی۔
پوٹن نے ترکی میں عام انتخابات کے بعد صدر ایردوان سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا تھا جس دوران باکو میں ملاقات کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں