پوٹین کا دورہ اٹلی

صدر روس نے اطاالوی وزیراعظم سے ملاقات کے دورانمختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا تاہم رینزی نے روس پر یورپی یونین کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں اور ان میں ممکنہ توسیع کے موضوع پر اپنے مہمان کو کسی قسم کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی

301333
پوٹین کا دورہ اٹلی

روسی صدر ولادیمیر پوٹین اٹلی کے دورے پر ہیں۔
اٹلی پہنچنے پر اطالوی وزیراعظم ماتیو رینزی نے مہمان روسی کا استقبال کیا۔
اس موقع پر رینزی نے روس اور اٹلی کے روایتی دوستانہ تعلقات کو سراہا۔
خبر کے مطابق اس دوران دونوں رہنماؤں کے مابین مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا تاہم رینزی نے روس پر یورپی یونین کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں اور ان میں ممکنہ توسیع کے موضوع پر اپنے مہمان کو کسی قسم کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔
ماتیو رینزی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر آج کل ہمیں انتہائی پیچیدہ حالات کا سامنا ہے۔ صرف مسائل کی تعداد ہمارے متحد ہونے کی راہ میں رکاوٹ ہےبلکہ کچھ ایسے مسائل بھی ہیں جن پر متفقہ نظریہ ہونے کے باوجود ہم مشکلات کا شکار ہیں۔
صدر روس نے ویٹیکن میں پاپائے روم فرانسس سے ایک گھنٹہ ملاقات کی۔ انہوں نے یوکرینی بحران سمیت عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا، صدر روس کے پریس سیکریٹری دمیتری پیسکوو نے بتایا۔
ویٹیکن میں صدر روس کی پاپائے روم فرانسس سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے عالمی مسائل پر گفتگو کی جس میں یوکرین کا بحران بھی زیر بحث آيا۔
اس کے علاوہ صدر روس اور پاپائے روم نے انسانیت اور اخلاقیات کے بنیادی اصولوں پر بات چیت کی جو ہر مذہب کے لئے مشترکہ ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں