پولینڈ کی سیاست میں ہلچل تین وزرا مستعفی

وزیراعظم ایوا کوپاکس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تین وزرا نے بعض غیر ملکی سربراہوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کی پاداش میں اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے

300945
پولینڈ کی سیاست میں ہلچل تین وزرا مستعفی

پولینڈ میں ویڈیو اسکینڈل کے بعد ترجمان ایوان سمیت تین وزرا مستعفی ہو گئے ہیں۔
ان استعفوں کی اطلاع وزیراعظم ایوا کوپاکس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دی ۔
کوپاکس نے بتایا کہ وزرائے صحت،خزانہ،کھیل نے گزشتہ سال وارسا کے ایک اعلی ریستوران میں بعض افراد سے نجی ملاقاتیں کی تھیں جسکے مناظر سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ان مناظر میں متعلقہ شخصیات کو غیر ملکی سربراہوں کے خلاف نازیبا کلمات استعمال کرتےہوئے دکھا یا گیا تھا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں