عراق میں مرنے والا ہسپانوی صحافی

ہسپانیہ نے عراق کی جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ہسپانوی کیمرہ مین کے مقدمے کی کاروائی بند کرنے کا اعلان کیا ہے

299515
عراق میں مرنے والا ہسپانوی صحافی

ہسپانیہ کی قومی عدالت نے سال 2003 کی عراقی جنگ کے دوران' ٹیلی 5 'ٹیلی ویژن چینل کے لئے بغداد میں فرائض پر مامور اور امریکی فوجیوں کی طرف سے ہلاک کئے جانے والے ہسپانوی کیمرہ مین 'جوس کوسو 'سے متعلق تحقیقات کو بند کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
عدالت نے کہا ہے کہ ہسپانیہ کی قومی اسمبلی میں گذشتہ سال کروائی جانے والی آئینی تبدیلی کے ساتھ عدالتوں کے اس نوعیت کے مقدمات پر کاروائی کرنے کے اختیار کو محدود کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 38 سالہ ہسپانوی کیمرہ مین 'کوسو 'جنگ کے دوران بغداد کے ایک ہوٹل میں امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا۔
عدالت نے واقعے سے متعلق 2 امریکی فوجیوں کے بارے میں بین الاقوامی تلاش و گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔
گذشتہ 12 سال میں آئینی حوالے سے اس مقدمے میں بہت کم پیش رفت ہوئی اور اگر عدالت نے 2007 اور 2009 کے سالوں میں ملزم امریکی فوجیوں کی تفتیش کی بھی تو اس سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں کر سکی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں