بحر روم میں غیر قانونی نقل مکانی کا المیہ جاری

اطالوی کوسٹل سکیورٹی کی زیر قیادت یورپی یونین سرحدی ایجنسی فرونٹیکس کے تحت اطالوی ، جرمن اور آئرش بحری جہازوں کے آپریشن میں 372 غیر قانونی نقل مکانوں کو بچایا لیا گیا

296316
بحر روم میں غیر قانونی نقل مکانی کا المیہ جاری

بحر روم میں غیر قانونی نقل مکانی کا المیہ جاری ہے۔۔۔
اطالوی کوسٹل سکیورٹی کی زیر قیادت یورپی یونین سرحدی ایجنسی فرونٹیکس کے تحت اطالوی ، جرمن اور آئرش بحری جہازوں کے آپریشن میں 372 غیر قانونی نقل مکانوں کو بچایا گیا ہے جن میں اکثریت ارتریا کے باشندوں کی ہے۔
نقل مکانوں کو اٹلی کے جزیرے سسلی کی بندرگاہ آگسٹا پر چھوڑا گیا ہے۔
ٹیموں نے ہفتے کے آخر میں شمالی افریقہ سے یورپ جانے کے خواہش مند 5 ہزار 900 افراد کو بھی ڈوبنے سے بچایا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے لے کر اس وقت تک 40 ہزار سے زائد غیر قانونی نقل مکان اٹلی گئے اور اس دشوار سفر کے دوران تقریباً ایک ہزار 800 نقل مکان اپنی زندگیوں سے محروم ہو گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں