پوپ فرانسس، مسلمان، یہودی اور اورتھوڈوکس نمائندوں کے ساتھ ملاقات

یورپ کےبیت المقدس کے نام سے پہچانا جانے والا سرائیوو ماضی قریب میں جنگ کی علامت کے طور پر جبکہ آج دینی ثقافتی و نسلی اختلافات کے باوجود مل جل کر رہنے کی علامت کے طور پر پہچانا جاتا ہے

294794
پوپ فرانسس، مسلمان، یہودی اور اورتھوڈوکس نمائندوں کے ساتھ ملاقات

کیتھولک دنیا کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بوسنیا ہرزیگوینیا کے دارالحکومت سرائیوو میں اپنی مصروفیات کے دوران مسلمان ، یہودی اور اورتھوڈوکس کمیونٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔
بین الاقوامی فرانسسکن مرکز میں "ایکو مینک اور بین الادیان ملاقات " کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقدہ تقریب میں اسلامی اتحاد کے سربراہ حسین کوازووچ نے ، زاہمسکے۔ہرزیگوینیا کے پوپ گریگوری، کارڈینل ونکو پولیچ اور یہودی اتحاد کے سربراہ یعقوب فنطسی نے شرکت کی۔
اس موقع پر پوپ فرانسس نے کہا کہ ملک کے دینی رہنماوں کا ایک جگہ جمع ہونا ڈائیلاگ کا ایک اہم پیغام ہے اور دنیا کے دیگر علاقوں کی طرح یہاں بھی امن کا سب سے ضروری پہلو ہے۔
پوپ نے کہا کہ "یورپ کےبیت المقدس" کے نام سے پہچانا جانے والا سرائیوو ماضی قریب میں جنگ کی علامت کے طور پر جبکہ آج دینی ثقافتی و نسلی اختلافات کے باوجود مل جل کر رہنے کی علامت کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
اس موقع پر اسلامی اتحاد کے سربراہ کزانووچ نے بھی کہا کہ پوپ فرانسس کا دورہ بوسنیا ہرزیگوینیا سب کو خوش کرنے والا ایک خیر سگالی کا دورہ ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں