نقل مکانوں کی 15 کشتیوں کو بچا لیا گیا

یورپ کے مختلف ممالک میں پناہ کے لئے لبیا سے نکلنے والے تقریباً 3 ہزار 500 غیر قانونی تارکین وطن کی 15 کشتیوں کو مختلف یورپی ممالک کی بحری فوج کی طرف سے ڈوبنے سے بچالیا گیا

294931
نقل مکانوں کی 15 کشتیوں کو بچا لیا گیا

ملک سے نکل کر یورپ کے مختلف ممالک میں پناہ کے لئے لبیا سے نکلنے والے تقریباً 3 ہزار 500 غیر قانونی تارکین وطن کی 15 کشتیوں کو مختلف یورپی ممالک کی بحری فوج کی طرف سے ڈوبنے سے بچالیا گیاہے۔
یہ کشتیاں سسلی کنال میں محصور ہو گئیں اور یہاں سے روم کی اطالوی کوسٹل کمانڈ کے ہنگامی حالات مرکز کو کل دن بھرمیں 15 مختلف امداد کی اپیلیں موصول ہوئیں۔
فرونٹیکس کے جاری کردہ ٹریٹون آپریشن کے ذیل میں کام کرنے والی جرمن، آئرش
اور اطالوی نیوی کے اہلکاروں کی طرف سے اپیلوں کا جواب دیا گیا ۔
اطالوی خبر رساں ایجنسی AGI کی خبر کے مطابق مذکورہ ممالک کی نیول ٹیموں کے آپریشن میں 15 مختلف ریسکیو آپریشن کر کے دن بھر میں 3 ہزار 480 نقل مکانوں کو بچایا گیا ہے۔
بچائے جانے والے نقل مکانوں کو کل پالیرمو لایا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں