سائبر حملے کے بارے میں تفتیش جاری ہے: وائٹ ہاوس

امریکی وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ فی الوقت حتمی طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وفاقی ادارے پر بڑے پیمانے پر سائبر حملے میں چین کے ہیکرز ملوث تھے

319387
سائبر حملے کے بارے میں تفتیش جاری ہے: وائٹ ہاوس

امریکی وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ فی الوقت حتمی طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وفاقی ادارے پر بڑے پیمانے پر سائبر حملے میں چین کے ہیکرز ملوث تھے۔
یہ امریکی وفاقی ادارہ بیک گراؤنڈسے متعلق اطلاعات جمع کرنے کے کام پر مامور ہے اور ہزاروں سرکاری ملازمین کی سکیورٹی کلیرنس جاری کرنے کے فرائض انجام دیتا ہے۔
ترجمان، جوش ارنیسٹ نے گزشتہ روز کہا کہ ایف بی آئی سلامتی کی اس خلاف ورزی کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔
اُنھوں نے اِس بات کی جانب توجہ دلوائی کہ کسی کو ذمہ دار ٹھہرانے سےپہلے ابھی بہت سا کام ہونا باقی ہے۔
اس سے پیشتر قانون نافذکرنے والے امریکی اہل کاروں کا کہنا تھا کہ چینی ہیکرز نے، جو ممکنہ طور پر حکومت چین سے منسلک ہیں، وہی حملے کے پیچھے کارفرما ہیں ۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان، ہونگ لائی نے گزشتہ روز اِن الزامات کوغیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عام طور پر اس قسم کے حملے نامعلوم اور سرحدوں سے بالاتر ہوتے ہیں اور اُن کے اصل ذرائع کو ڈھونڈنا مشکل معاملہ ہوتا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں