یونان اقتصادی دلدل سے کب نکل سکے گا

اقتصادی بحران کا شکار ملک یونان مسائل کے حل کی تلاش میں ہے ۔

292688
یونان اقتصادی دلدل سے کب نکل سکے گا


اقتصادی بحران کا شکار ملک یونان مسائل کے حل کی تلاش میں ہے ۔
یونان کے وزیر اعظم چپراس یورپی یونین کیطرف سے نئے اصلا حاتی منصوبے کی بھی پذیرائی حاصل نہ ہونے کے بعد برسلز روانہ ہو گئے ہیں ۔
انھوں نے یورپی یونین کمیشن کے سربراہ یان کلاؤڈ جنکر، یور گروپ کے سربراہ اور ہالینڈ کے وزیر خزانہ دیشل بلوم کیساتھ ملاقات کے بعد امید افزاء بیان دیا ۔
انھوں نے توقع ظاہر کی کہ مالی اہداف کے معاملات اور قرضہ دینے والے ممالک کیساتھ عنقریب ہی معاہدہ طے ہو جائے گا ۔ یونان نے مذاکرات کے دوران حقیقت پسندانہ تجاویز پیش کی ہیں ۔بعض تجاویز کو مذاکرات کی بنیاد نہیں بنایا جا سکتا ۔آئی ایم ایف کو قرضوں کی آدائیگی کے معاملے میں کوئی اندیشہ موجود نہیں ہے ۔
یورپی یونین کمیشن کیطرف سے جاری تحریری اعلامئیے میں بتایا گیا ہے کہ چپراس کیسا تھ مذاکرات فائدہ مند رہے ہیں ۔مسئلے کے حل کے لیے کوششیں جاری رہیں گی ۔ دوبارہ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں