السیسی قاتل ہے:صحافی کا احتجاج

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو جرمنی کے دو روزہ دورے کے دوران برلن میں جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے ساتھ اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کی جانب سے کئی چبھتے سوالات کا سامنا کرنا پڑا

292771
السیسی قاتل ہے:صحافی  کا احتجاج

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو جرمنی کے دو روزہ دورے کے دوران برلن میں جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے ساتھ اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کی جانب سے کئی چبھتے سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔
پریس کانفرنس کے اختتامی لمحات میں مرکل نے السیسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو مصر کے حوالے سےان تمام معاملات کے بارے میں بات کرنا ہو گی اور جرمنی چاہتا ہے کہ اس سلسلے میں مذاکراتی عمل جاری رہے ۔
اس کے بعد یہ پریس کانفرنس تب اچانک اختتام پذیر ہو گئی جب ایک خاتون صحافی نے السیسی کو ’قاتل قاتل‘ کہنا شروع کر دیا۔
اس احتجاج پر السیسی کے ہمراہ آنے والے صحافیوں کی جانب سے شدید منفی رد عمل کا اظہار کیا گیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں