بلغاریہ: جلسے جلوسوں میں مقامی زبان میں تقریر کا فیصلہ موخر

بلغاریہ میں بلغارئین سوشلسٹ پارٹی نے آئین میں شامل سیاسی جلسوں میں مادری زبان کے استعمال پر مبنی قانون میں ترمیم کے فیصلے سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے

292058
بلغاریہ: جلسے جلوسوں میں  مقامی زبان میں تقریر کا فیصلہ موخر

بلغاریہ میں بلغارئین سوشلسٹ پارٹی نے آئین میں شامل سیاسی جلسوں میں مادری زبان کے استعمال پر مبنی قانون میں ترمیم کے فیصلے سے دستبرداری کا اعلان کیا ۔
پارٹی کے پریس دفتر سے جاری بیان کے مطابق ، رکن گورگی قادیف کی اس تجویز پر پارلیمانی اجلاس کے دوران بحث ہوئی ۔
بحث کے دوران 31 ارکان میں سے تیس نے اس قانون کی مخالفت کی ۔
قادیف نے مذکورہ ترمیم میں انتخابی مہموں کے دوران بلغاری زبان میں ترجمہ کرنے کی شرط پر دیگر مقامی زبانوں میں جلسے کرنے کی تجویز پیش کی تھی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں