ویشیگراد: بوسنیائی باشندوں کے قتل عام کی یاد منائی گئی

قتل عام کے دوران اس پُل پر سے زندہ انسانوں اور بچوں کو دریائے درینا میں پھینکے جانے کی یاد تازہ کرنے کے لئے 23 سال قبل کے شہداء کی علامت کے طور پر 3 ہزار گلابوں کو دریا میں پھینکا

298844
ویشیگراد: بوسنیائی باشندوں کے قتل عام کی یاد منائی گئی

ویشیگراد میں، قتل عام میں جانوں سے محروم ہونے والے بوسنیائی باشندوں کی یاد منائی گئی۔۔۔
بوسنیا ہرزیگوینیا کے مشرقی شہر ویشیگراد میں 23 سال قبل سربوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 3 ہزار بوسنیائی باشندوں کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے شرکاء اس قتل عام کی جگہ یعنی سوکُل لُو مہمت پاشا پُل پر جمع ہوئے اور قتل عام کے دوران اس پُل پر سے زندہ انسانوں اور بچوں کو دریائے درینا میں پھینکے جانے کی یاد تازہ کرنے کے لئے 23 سال قبل کے شہداء کی علامت کے طور پر 3 ہزار گلابوں کو دریا میں پھینکا۔
مظاہرین نے بوسنیا ہرزیگوینیا کا قومی ترانہ گایا اور اپنے عزیزوں کی یاد میں نوحے پڑھے اور دعائیں مانگیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں