ترکی کی طرح دیگر ممالک کو بھی مظلوموں کی مدد کرنا چاہیے

ترکی نے ظلم کے مقابل ہمیشہ نہایت پُر وقار طرزعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ امام احمد حسن اسماعیل

298712
ترکی کی طرح دیگر ممالک کو بھی مظلوموں کی مدد کرنا چاہیے

ترکی کی طرح دیگر ممالک کو بھی مظلوموں کی مدد کرنا چاہیے۔۔۔۔
انڈونیشیا کی سب سے بڑی جامع مسجد ، مسجدِ استقلال کے امام احمد حسن اسماعیل نے، ملائشیا اور انڈونیشیا میں کام دلوانے کا جھانسہ دے کر کھلے سمندر میں بے یارو مددگار چھوڑے گئے روہینگا مسلمانوں کے بارے میں بیان دیا اور روہینگا مسلمانوں کے اپنے ملک میں ناانصافی کا نشانہ بننے کی طرف توجہ مبذول کروائی۔
انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ترکی کی طرح دیگر ممالک بھی اپنے امداد و تعاون سے اس ظلم و ناانصافی کو ختم کریں گے۔
امام اسماعیل نے کہا کہ اسلام نے صرف مسلمانوں کےہی نہیں پوری انسانیت کے احترام کا درس دیا ہے لہذا اگر کسی جگہ پر انسانوں کو ظلم و ستم کا سامنا ہو تو وہ خواہ کسی دین سے بھی ہوں ایک مسلمان کی حیثیت سے ہمیں ان کا ساتھ دینا چاہیے"۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے ظلم کے مقابل ہمیشہ نہایت پُر وقار طرزعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی مشرقی ایشیاء کے کھلے سمندر میں انسانی اسمگلروں کی ترک کردہ کشتیوں میں تاحال 2 ہزار روہینگا مسلمان اور بنگلہ دیشی نقل مکان مکان موجود ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں