جرمنی میں نسل پرستوں کا نشانہ بننے والے ترک شہریوں کی برسی

سولنگن شہر مین سن 1993 میں ترک تارکین وطن کے رہائش پذیر ہونے والے ایک مککان کو نسل پرستوں نے نذر آتش کر دیا تھا

297766
جرمنی میں نسل پرستوں کا نشانہ بننے والے ترک شہریوں کی برسی

جرمنی کے شہر سولنگن میں نسل پرستوں کی طرف سے نذرِ آتش کیے جانے والے مکان میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے 5 ترک تارکین وطن کی 22 ویں برسی منائی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں منعقدہ ایک رسم میں ترک تارکین وطن سمیت بھاری تعداد میں جرمن شہریوں نے بھی شرکت کی۔
یاد رہے کہ سولنگن شہر مین سن 1993 میں ترک تارکین وطن کے رہائش پذیر ہونے والے ایک مککان کو نسل پرستوں نے نذر آتش کر دیا تھا۔
اس سانحہ کے 22 برسوں بعد اس مکان کے سامنے یکجا ہونے والے ترک اور جرمن شہریوں نے نسل پرستوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کی یاد تازہ کی۔
ڈسل ڈوف میں متعین ترک قونصلر جنرل الادین تیمور نے اس موقع پر کہا کہ ترکی ہمیشہ جرمنی میں مقیم ترک تارکین وطن کا ساتھ دیتا رہے گا۔
مذکورہ حملے مین تین نواسے نواسیوں اور دو بیٹیوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے درمش اور میولیدے جوڑے نے ٹی آرٹی کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ نسل پرستوں کے حملے کے باوجود ترک تارکین وطن جرمنی کا ہی ایک حصہ ہونے کی حقیقت پر اٹل رہیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں