برمی مسلمانوں کی حالت زار، بالاخر دنیا کو ہوش آہی گیا

سلامتی کونسل کے حقوق انسانی کے ذمہ دار زید راعد الحسین نے بند اجلاس میں برمی مسلمانوں کو در پیش مسائل اور میانمار میں جاری حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر شرکا کو تفصیلات بتائیں

296072
برمی مسلمانوں کی حالت زار، بالاخر دنیا کو ہوش آہی گیا

برمی مسلمانوں کی صورت حال پر پہلی بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحث کی جا رہی ہے ۔
سلامتی کونسل کے حقوق انسانی کے ذمہ دار زید راعد الحسین نے بند اجلاس میں برمی مسلمانوں کو در پیش مسائل اور میانمار میں جاری حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر شرکا کو تفصیلات بتائیں۔
اجلاس میں شریک امریکی نمائندہ سمانتھا پاورز نے کہا کہ میانمار میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں جو کہ اس ملک کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کےلیے خطرہ ثابت ہو ر ہی ہیں۔
اجلاس میں شریک بعض اراکین نے اس مسئلے کو میانمار کا اندرونی مسئلہ قرار دیتےہوئے سلامتی کونسل پر تنقید کی ۔
دوسری جانب حقوق انسانی کی جائزاتی تنظیم نے تجویز پیش کی ہے کہ برمی مسلمانوں کا مسئلہ ایک المیہ ہے جس کے حل کےلیے حکومت کو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔
قطر نے ان مصیبت زدہ مسلمانوں کی انڈونیشیا منیں عارضی اقامت کےلیے 50 ملین ڈالر عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
بنگلہ دیشی حکومت نے ملک کے سیاحتی شعبے کو نقصان پہنچنے کے پیش نظر روہنگیا مسلم مہاجرین کو ایک ویران جزیرے حاتیہ میں آباد کروانے کا اعلان کیا ہے ۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں اس وقت 32 ہزار روہنگیا مہاجرین موجود ہیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں