ایتھوپیا میں ابتدائی دور کے انسان کا ڈھانچہ برآمد

ایتھوپیا میں ابتدائی انسان کا ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔ افریقی ملک ایتھوپیا میں ابتدائی دور کے انسانوں کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔ امریکی شہر کلیولینڈ سے تعلق رکھنے والے محققین کا خیال ہے کہ ملنے والے اجسام کے یہ حصے 3.3 ملین سے لے کر 3.5 ملین سال پرانے ہو سکتے ہیں

295391
ایتھوپیا میں ابتدائی دور کے انسان کا ڈھانچہ برآمد

ایتھوپیا میں ابتدائی انسان کا ڈھانچہ برآمد ہوا ہے۔
افریقی ملک ایتھوپیا میں ابتدائی دور کے انسانوں کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔ امریکی شہر کلیولینڈ سے تعلق رکھنے والے محققین کا خیال ہے کہ ملنے والے اجسام کے یہ حصے 3.3 ملین سے لے کر 3.5 ملین سال پرانے ہو سکتے ہیں۔
اس سے قبل 1974ء میں لوسی نامی فوسل بھی یہاں سے صرف 39 کلومیٹر دور عفر کے صحرا سے دریافت کیا گیا تھا۔ بندرسے ملتی جلتی لوسی کو ایک عرصے تک انسانوں کی ماں قرار دیا گیا تھا۔ تاہم محققین کا کہنا ہے کہ لوسی اور دریافت ہونے والے حالیہ فوسل میں مماثلت نہیں پائی جاتی۔
ماہرین کے مطابق یہ باقیات انسانی ڈھانچے اور انسان کی ابتدائی شکل کے بارے میں روشنی ڈالنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں