پیرو:مظاہروں کا سلسلہ جاری

جنوبی پیرو میں تانبے کی ایک کان کے حوالے سے جاری حکومتی منصوبےکے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں

295298
 پیرو:مظاہروں کا سلسلہ جاری

جنوبی پیرو میں تانبے کی ایک کان کے حوالے سے جاری حکومتی منصوبےکے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔
مظاہرین نے آرے قویپا نامی شہر کی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے ٹائر جلائے اور نعرے بازی کی ۔
پولیس کے ساتھ ساتھ ان مظاہروں سے نمٹنے کےلیے فوج بھی طلب کی گئی ۔
مظاہرین جن کی اکثریت کاشت کاروں پر مشتمل ہے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اس منصوبے کو روکے کیونکہ اس کے نیتجے میں چاول کی کاشت کو زبردست نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ یہ مظاہرے اس سال مار چ میں شروع ہوئے تھے جن میں اب تک پولیس کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں