دنیا کی طاقتور ترین ایک 100 خواتین کی فہرست کا اعلان

مذکورہ فہرست میں مرکل پانچویں بار پہلے نمبر پر رہی ہیں تو اس میں ایک ترک خاتون بھی شامل ہے

291029
دنیا کی طاقتور ترین ایک 100 خواتین کی فہرست کا اعلان

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے 5 فوربیس جریدے کی فہرست میں 5ویں بار "دنیا کی طاقتور ترین عورت" کا عنوان حاصل کیا ہے۔
فوربیس جریدے کی سال 2015 " دنیا کی طاقتور ترین ایک سو خواتین کی فہرست" کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس فہرست میں دسویں بار پہلی دس شخصیات میں شامل ہونے والی مرکل نے اوپر تلے 5 ویں بار اول پوزیشن حاصل کی ہے۔
امریکہ میں سن 2016 کے صدارتی انتخابات میں امیدوار ی کا اعلان کرنے والی سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن جو کہ گزشتہ برس چھٹے نمبر پر تھیں امسال دوسرے نمبر پر آگئی ہیں۔
جریدے نے سن 2016 میں کلنٹن کے مرکل کی جگہ لے سکنے کا بھی خیال ظاہر کیا ہے۔
مذکورہ فہرست میں واحد ترک خاتون جو کہ 70 ویں نمبر پر ہیں گولیر صبانجی ہیں، جو کہ گزشتہ برس 60 ویں نمبر پر تھیں۔
جریدہ سن 2004 سے ہر سال جاری کردہ اس فہرست کو میڈیا میں اہمیت۔ سیاست اور اقتصادی پہلوؤں کی طرح کی کسوٹیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عالمی خواتین کا انتخاب کرتا ہے۔
دنیا کی طاقتور ترین ایک سو خواتین میں سے سرِ فہرست دس خواتین مندرجہ ذیل ہیں:
1۔ جرمن چانسلر، انگیلا مرکل
2۔ سابق امریکی سیکرٹری خارجہ، ہیلری کلنٹن
3۔ بِل اینڈ میلینڈا گیٹس انجمن کی شریک چیئر پرسن، میلنڈا گیٹس
4۔ امریکی فیڈ بینک کی گورنر، جینٹ یلین
5۔ جنرل موٹرز ناظمہ اعلی، میری بارا
6۔ آئی ایم ایف کی سربراہ، کرسٹین لاگارد
7۔ برازیلی صدر، دیلما روزیف
8۔ فیس بک ناظمہ اعلی ، شیرل سینڈ برگ
9۔ یو ٹیوب ناظمہ اعلی سوسن وجیچکی
10۔ امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشل اوباما


ٹیگز:

متعللقہ خبریں