برونڈی: حزب اختلاف کے لیڈر پر قاتلانہ حملہ

حزب اختلاف "امن و جمہوریت کے لئے اتحاد" پارٹی کے چئیر مین زید فیروزی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ جاں بحق ہو گئے

286837
برونڈی: حزب اختلاف کے لیڈر پر قاتلانہ حملہ

برونڈی میں حزب اختلاف کے لیڈر پر قاتلانہ حملہ۔۔۔
برونڈی میں حزب اختلاف "امن و جمہوریت کے لئے اتحاد" پارٹی کے چئیر مین زید فیروزی پر دارالحکومت بوجمبورا میں قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔
فیروزی پر ان کے گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
قاتلانہ حملے کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
ملک میں صدر اینکرونزیزا کے تیسری دفعہ صدارتی امیدوار کھڑا ہونے کے بعد عوام گلیوں میں نکل آئے تھے ، مظاہروں میں بیسیوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔
گذشتہ ہفتے بھی صدر اینکرونزیزا کے اقتدار پر قبضے کی کوشش ناکام ہو گئی تھی۔
ملک میں سیاسی بحران کی وجہ سے 26 مئی کو متوقع مقامی انتخابات کو 5 جون پر ملتوی کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ 26 جون کو صدارتی انتخابات متوقع ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں