امریکہ اور کیوبا کے درمیان ایک نئے دور کی داغ بیل

گزشتہ چار ماہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے حوالے سے جامع مذاکرات سر انجام پا رہے ہیں

286030
امریکہ اور کیوبا کے درمیان ایک نئے دور کی داغ بیل

متحدہ امریکہ اور کیوبا کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے جاری مذاکرات کے چوتھے مرحلے کی میزبانی واشنگٹن نے کی۔
اس بارے میں جاری کردہ اعلانات میں مذاکرات کے انتہائی بار آور ثابت ہونے اور دونوں مملکتوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے از سر نو قیام کے ہدف کے کافی قریب پہنچنے کی وضاحت کی گئی ہے۔
حالیہ 5 ماہ میں اہم سطح کی پیش رفت حاصل ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کردہ سفارتخانے کے امور اور سفارتکاروں کے فرائض کے حوالے سے جامع مذاکرات کیے گئے ہیں۔
اس طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں