شمالی کوریا اپنی جوہری سرگرمیوں میں اضافہ کر رہا ہے

شمالی کوریا کے سائنس دان طویل مسافت کے میزائل کو فائر کرنے کے لئے لانچنگ پیڈ تیار کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں

281891
شمالی کوریا اپنی جوہری سرگرمیوں میں اضافہ کر رہا ہے

شمالی کوریا اپنی جوہری سرگرمیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔
شمالی کوریا کی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے نسبتاً چھوٹے جوہری اسلحے کی پیداوار شروع کر دی گئی ہے جنہیں طویل مسافت کے میزائلوں میں استعمال کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سائنس دان طویل مسافت کے میزائل کو فائر کرنے کے لئے لانچنگ پیڈ تیار کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ واشنگٹن انتظامیہ ایک طویل عرصے سے شمالی کوریا کے امریکی زمین تک مار کرنے والے جوہری اسلحے کی ٹیکنالوجی کا مالک ہونے کا اندیشہ محسوس کر رہی تھی۔
امریکہ کے شمالی امریکن ائیر ڈیفنس فورس کے کمانڈر ایڈمرل بِل گروتھنی نے گذشتہ ماہ منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شمالی کوریا صرف ایشیاء پیسیفک کے لئے نہیں پوری دنیا کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں