جرمنی:ستر سال پرانا بم برآمد، عوام کافوری انخلا

شمالی جرمنی کے شہر ہین اور میں ایک ستر سال پرانے ناکارہ بم کی وجہ سے افراتفری مچ گئی جس کے نتیجے میں 31 ہزار افراد کا انخلا عمل میں لایا گیا

281890
جرمنی:ستر سال پرانا بم برآمد، عوام کافوری انخلا

شمالی جرمنی کے شہر ہین اور میں ایک ناکارہ بم کے باعث 31 ہزار افراد کا انخلا عمل میں لایا گیا ۔
اس بم کا وزن ڈھائی سو کلو گرام تھا جو کہ ایک پرانے اسکول کی عمارت کی کھدائی کے دوران نکالا گیا ۔
ماہرین کی بر وقت مداخلت سے اطراف کے مکینوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دیتےہوئے دوسری جنگ عظیم کے اس ناکارہ بم کا مشاہدہ کیا گیا ۔
واضح رہے کہ ستر سال گزرنے کے باوجود جرمنی میں ہر سال مختلف علاقوں سے اس طرح کے بم برآمد ہونا معمول کی بات ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں