ہمیں اندیشوں کا سامنا ہے

مرسی سمیت 100 سے زائد افراد کے لئے مصر کی عدالت کی طرف سے پھانسی کے حکم پر ہمیں اندیشوں کا سامنا ہے

280304
ہمیں اندیشوں کا سامنا ہے

مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے لئے پھانسی کی سزا کے خلاف ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان جیف ریاٹکی کے اپنے معمولی کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ "مرسی سمیت 100 سے زائد افراد کے لئے مصر کی عدالت کی طرف سے پھانسی کے حکم پر ہمیں اندیشوں کا سامنا ہے"۔
ریاٹکی نے کہا ہے کہ ہمارے نزدیک ،مرسی اور دیگر افراد کے لئے یہ رویہ غیر منصفانہ ہے اور قانون کی بالادستی پر اعتماد کو مجروح کر رہا ہے"۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نائب ترجمان فرحان حق نے بھی کہا ہے کہ" مصر میں معزول صدر مرسی اور دیگر 105 افراد کے لئے پھانسی کے حکم پر ہمیں شدید تشویش ہے"۔
ترجمان حق نے کہا کہ سیکرٹری جنرل بان کی مون مصر میں تمام فریقین سے امن ، استحکام اور قانون کی بالادستی کے ساتھ تعاون والے اقدامات کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں