کریمیا کے تاتارباشندوں کوجلاوطن نہیں کیا گیا بلکہ نسل کشی کی گئی

کریمیا تاتار باشندوں کی جلا وطنی کے 71 ویں سال کے موقع پر استنبول میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیاگیا۔ در سعادت کلچر سینٹر کے چئیر مین محمت کامل برسے نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کریمیا سے جلا وطن کیے جانے والے افراد کے زخموں کو آج تک ہم فراموش نہیں کرسکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جلا وطنی نہیں تھی بلکہ یہ نسل کشی تھی۔ روسیوں نے تاتار باشندوں کی نسل کشی کی تھی جسے کحی بھی ہم لوگ نہیں بلا سکتے ہیں

277960
کریمیا کے تاتارباشندوں کوجلاوطن نہیں کیا گیا بلکہ نسل کشی کی گئی

کریمیا کے تاتار باشندوں جلا وطن ہی نہیں کیا گیا تھا بلکہ ان کی نسل کشی کی گئی تھی۔
کریمیا تاتار باشندوں کی جلا وطنی کے 71 ویں سال کے موقع پر استنبول میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیاگیا۔
در سعادت کلچر سینٹر کے چئیر مین محمت کامل برسے نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کریمیا سے جلا وطن کیے جانے والے افراد کے زخموں کو آج تک ہم فراموش نہیں کرسکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ جلا وطنی نہیں تھی بلکہ یہ نسل کشی تھی۔ روسیوں نے تاتار باشندوں کی نسل کشی کی تھی جسے کحی بھی ہم لوگ نہیں بلا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس نسل کشی کے بارے میں موجود دستاویزات کا غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ کرتے ہوئے تمام ممالک کو پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سن 1944 میں چار لاکھ 30 ہزار تاتار باشندوں کو نسل کشی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت تک عینی گواہوں میں 246 کے ساتھ ملاقاتیں کی جا چکی ہیں اور ان کے بیانات کو قلم بند کیا جاچکا ہےاور ،مختلف دستاویزات کا چحان بین کا سلسلہ جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں