جوہر سارنیف کو موت کی سزاکا حکم سنادیا گیا

بوسٹن میراتھن کو خون سے رنگنے والے جوہر سارنیف کو عدالتی جیوری نے موت کی سزا کا حکم سنا دیاہے

276754
جوہر سارنیف کو موت کی سزاکا حکم سنادیا گیا

بوسٹن میراتھن کو خون سے رنگنے والے جوہر سارنیف کو عدالتی جیوری نے موت کی سزا کا حکم سنا دیاہے۔
سات مرد اور پانچ خواتین پر مشتمل12 رکنی جیوری نے 3 روز تک 14گھنٹوں سے زائد مشاورت کے بعد گزشتہ شام بوسٹن میں اپنا فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ جیوری نے جرم کی سنگینی اور سزا میں تخفیف کا جواز پیدا کرنے والے حالات کو دیکھا اور اس متفقہ نتیجے پر پہنچی ہے کہ سارنیف کو موت کی سزا دی جانی چاہیے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں