برونڈی میں فوج نے بغاوت کی کوشش ناکام بنادی

برونڈی کی فوج نے صدر پیرے نکورنزیزا کیخلاف بغاوت کچل دی ہے جس کے بعد صدر پیرے وطن واپس پہنچ گئے ہیں

275453
برونڈی میں فوج نے بغاوت کی کوشش ناکام بنادی

برونڈی کی فوج نے صدر پیرے نکورنزیزا کیخلاف بغاوت کچل دی ہے جس کے بعد صدر پیرے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
برونڈی کی فوج کے سربراہ جنرل پرائم نیون گابو نے کہا ہے کہ صدر کیخلاف بغاوت ختم کر دی گئی ہے اور صدر پیرے تنزانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
صدر پیرے کیخلاف بغاوت اُس وقت ہوئی تھی جب وہ افریقی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے تنزانیہ میں تھے لیکن حکومت کی وفادار فوج نے بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی ۔
صدر پیرے کیخلاف بغاوت کا اعلان میجر جنرل گوڈے فرائیڈ نیوبارے نے کیا تھا جنہیں صدر نے فروری م میں خفیہ ایجنسی کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
بغاوت کے فوراً بعد صدر پیرے دورہ منسوخ کر کے وطن پہنچ گئے اور بغاوت کچلنے پر فوج اور پولیس کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا اور ضبط وتحمل کے مظاہرے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا صورتحال قابو میں ہے اور آئین کی بالادستی قائم ہے تاہم دارالحکومت کے بعض مقامات پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے بے یقینی کی کیفیت برقرار ہے۔
دوسری طرف باغیوں نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ بغاوت کچلی گئی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں