یورپی کونسل کیطرف سے فرانس کو مہاجرین کے بارے میں انتباہ

فرانسیسی پولیس کیطرف سے ایک ٹرک میں چھپ کر برطانیہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مہاجرین پر تشدد کرنے کے مناظر زیر بحث ہیں ۔

273933
 یورپی کونسل کیطرف سے فرانس کو مہاجرین کے بارے میں انتباہ

یورپی کونسل نے گزشتہ ماہ مہاجرین کی شرائط کو بہتر بنانے کے معاملے میں فرانس کو انتباہ کیا تھا۔
فرانسیسی پولیس کیطرف سے ایک ٹرک میں چھپ کر برطانیہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مہاجرین پر تشدد کرنے کے مناظر زیر بحث ہیں ۔ ان مناظر میں پولیس نےمہاجرین کو زدو کوب کرنے کے بعد انھیں اٹھا کر جنگلوں سے باہر پھینکا ہے اور آنسو گیس استعمال کی ہے ۔ان مناظر کے سامنے آنے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس غیر انسانی رویے کیخلاف احتجاج کیا ہے ۔ پولیس کے حکا م اور اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
مظاہروں کے بعد وزیر داخلہ برنارڈقازنوو اور گلائس بلدیہ کے چیرمین بوشار نے مہاجرین کے مرکز کا دورہ کیا ۔ وزیر داخلہ نے مہاجرین سے برطانیہ کے راستے فرانس میں داخل ہونے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں