جان کیری کی نیٹو کے اجلاس میں شرکت

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری 13 مئی کو انطالیہ میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے ترکی تشریف لا رہے ہیں ۔

270700
 جان کیری  کی نیٹو کے اجلاس میں شرکت


امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری 13 مئی کو انطالیہ میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے ترکی تشریف لا رہے ہیں ۔
وزارت خارجہ کی ترجمان میری حرف نے اس موضوع پر تحریری بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری ترکی جانے سے پہلے روس کا دور ہ کریں گے ۔ بحیرہ اسود کے ساحلی علاقے سوچی میں ہونے والے اجلاس میں روس کے صدر ولادیمر پوتن ، وزیر خارجہ سرگے لاوروف اور دیگر اعلی حکام شرکت کریں گے ۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ ایران ،شام اور یوکرین کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔
جان کیری روس میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد ترکی جائیں گے۔ انطالیہ میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد اسی روز وہ وطن لوٹ آ ئیں گے اور وائٹ ہاؤس میں خلیجی ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں