برطانیہ میں کنزر ویٹو پارٹی تنہا حکومت بنانے کے  بہت قریب

برطانیہ میں عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل تک 650 میں سے 642 حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے اور کنزرویٹو پارٹی 326 نشستیں جیت کر دارالعوام میں ایک مرتبہ پھر سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے

267314
برطانیہ میں کنزر ویٹو پارٹی تنہا حکومت بنانے کے  بہت قریب

برطانیہ میں عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل تک 650 میں سے 642 حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے اور کنزرویٹو پارٹی 326 نشستیں جیت کر دارالعوام میں ایک مرتبہ پھر سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔
انتخابات میں کامیابی کے بعد کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ ڈیوڈ کیمرون برطانوی روایت کے مطابق ملکۂ برطانیہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔
انتخابی نتائج کے بعد لبرل ڈیموکریٹ کے سربراہ نک کلیگ اور یو کِپ جماعت کے رہنما نائیجل فراج مستعفی ہو گئے ہیں۔
اس وقت تک 625 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق کنزرویٹو پارٹی نے 318 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ اس کی روایتی حریف لیبر پارٹی 228 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور دیگر جماعتوں میں نیشنل اسکاٹس پارٹی نے 55، لبرل ڈیموکریٹک نے 8 اور یو کے انڈی پینڈنٹ نے ایک نشست حاصل کی۔
برطانوی انتخابات میں اب تک 5 پاکستانی نژاد امیدوار بھی کامیاب ہو چکے ہیں۔ بریڈ فورڈ سے لیبر پارٹی کی امیدوار ناز شاہ نے جارج گیلوے کو شکست دی جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ بریڈ فورڈ ایسٹ سے عمران حسین کامیاب ہوئے۔ ٹوٹنگ سے پاکستانی نژاد صدیق خان 25 ہزار 263 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پرتھ شائر سے اسکاٹش نیشنل پارٹی کی تسنیمہ احمد شیخ 26 ہزار620 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں، اسی طرح بولٹن سے لیبر پارٹی کی یاسمین قریشی بھی کامیاب ہوئیں اور سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور گلاسکو سے اپنی سیٹ ہارگئے۔ انتخابات میں بڑے بڑے برج بھی الٹ گئے لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما ڈینئل الیگزینڈر اپنی نشست ہار گئے جب کہ کنگسٹن سے لیبرپارٹی کے انرجی سیکرٹری ایڈوے کو بھی شسکت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں