برطانوی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو برتری

650 نشستوں والی پارلیمنٹ کی 568 نشستوں کی گنتی کو مکمل کرلیا گیا ہے اور ان انتخابات میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی کی قیادت میں کینزرویٹو پارٹی نے بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کی ہے۔ کینزرویٹو پارٹی نے اس وقت تک 269 نشستوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ لیبر پارٹی نے اب تک 214 نشستیں حاصل کی ہیں

266855
برطانوی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو برتری

برطانیہ میں جمعرات کے روز ہونے والے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔
650 نشستوں والی پارلیمنٹ کی 568 نشستوں کی گنتی کو مکمل کرلیا گیا ہے اور ان انتخابات میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی کی قیادت میں کینزرویٹو پارٹی نے بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کی ہے۔
کینزرویٹو پارٹی نے اس وقت تک 269 نشستوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ لیبر پارٹی نے اب تک 214 نشستیں حاصل کی ہیں۔
تنہا حکومت سازی کے لیے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو 326 اراکین کی ضرورت ہو گی۔ لیبر پارٹی کے ایڈ ملی بینڈ نے اپنی پارٹی کی شکست قبول کر لی ہے۔ دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کی قوم پرست جماعت ’ایس این پی‘ اسکاٹ لینڈ کی 59 میں سے 58 سیٹوں پر جیت گئی ہے۔ ڈیوڈ کیمرون کی قیادت میں اب تک کی مخلوط حکومت میں شامل لبرل ڈیموکریٹک پارٹی صرف دس نشستیں حاصل کر پائی ہے۔ گزشتہ انتخابات میں اس جماعت کو 58 سیٹیں ملی تھیں۔
ڈیوڈ کیمرون کو اگلے پانچ برس حکومت کرنے کے لیے کسی نہ کسی پارٹی سے حکومتی اتحاد کرنا پڑے گا۔
اسکاٹش نیشنل پارٹی اب تک کے نتائج کے بعد ایک بڑی جماعت بن کر ابھری ہے اور فی الوقت نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہے۔
ڈیوڈ کیمرون اپنی نشست جیت گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ دوبارہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں وہ سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
انتخابات کے قطعی نتائج کا اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں