شام میں بفر زون کی تشکیل مشکل مرحلہ ہے: امریکہ

امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے کہ شام میں بفر زون کی تشکیل ممکن بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کےلیے ہم اپنے دوست ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں

265098
شام میں بفر زون کی تشکیل مشکل مرحلہ ہے: امریکہ

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے سن 2016 کے بجٹ پر سینیٹ میں بحث کی گئی ۔
اس بحث کے دوران وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے بتایا کہ بفر زون کی تشکیل ممکن بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
اس موقع پر جنرل مارٹن ڈیمپسی نے بھی کہا کہ امریکہ کی مرکزی فوجی کمان، یورپی اورترک مسلح حکام شام میں بفر زون کی تشکیل کےلیے آپس میں رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔
ڈیمپسی نے بتایا کہ فوج ہونےکے ناطے ہم اسے تشکیل دے سکتے ہیں لیکن اس کےلیے اہم سیاسی فیصلے اور اضافہ مالی وسائل حاصل کرنا ہونگے۔
دریں اثنا ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی آج کے اجلاس میں شامی انتظامیہ کی طرف سے کلورین بموں کے استعمال سے متعلق دعووں پر غور کرے گی ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں