متحدہ امریکہ کی ریاست اوکلاہوما شدید طوفان کی لپیٹ میں

دیہی علاقں میں انے والے طوفانی بگولوں نے بڑی تعداد میں جانوروں کو نقصان پہنچایا ہے۔ اوکلاہوما سٹی ، کنساس اور نبراسکا میں بدھ کو آنے والے طوفان کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ہے۔ طوفانی بگولوں کے ایک سلسلے سے تقریباً تین درجن کے قریب مکان تباہ ہو گیے ہیں

265670
متحدہ امریکہ کی ریاست اوکلاہوما شدید طوفان کی لپیٹ میں

متحدہ امریکہ کی ریاست اوکلاہوما شدید طوفان کی لپیٹ میں ہے۔
دیہی علاقں میں انے والے طوفانی بگولوں نے بڑی تعداد میں جانوروں کو نقصان پہنچایا ہے۔
اوکلاہوما سٹی ، کنساس اور نبراسکا میں بدھ کو آنے والے طوفان کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ہے۔
طوفانی بگولوں کے ایک سلسلے سے تقریباً تین درجن کے قریب مکان تباہ ہو گیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ نقصان اوکلاہوما کے دارالحکومت اوکلاہوما سٹی کے نواحی علاقے میں ہوا۔
حکام کے مطابق اوکلاہوما سٹی کے جنوب مغرب سے ٹکرانے والے طوفانی بگولوں سے کم سے کم 35 گھر تباہ ہو گئے ہیں اورطوفان سے ایک چڑیا گھر کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔
بدھ دیر گئے آنے والے دوسرے طوفانی بگولوں کےسلسلے سے کئی گاڑیاں الٹ گئیں جبکہ بجلی کے کئی کھمبے اکھڑ گئے۔
ابھی تک کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں