برطانیہ میں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں

ان انتخابات میں پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کے لیے عوام اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ عوامی جائزوں کے مطابق مقابلہ سخت ہے اور فاتح کے متعلق پیش گوئی کرنا مشکل ہے۔ جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتخابات کے نتائج برطانیہ کی دو مرکزی سیاسی جماعتوں میں سے ایک کو متعدد چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مخلوط حکومت قائم کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں

265319
برطانیہ میں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں

برطانیہ میں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں۔
ان انتخابات میں پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کے لیے عوام اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
عوامی جائزوں کے مطابق مقابلہ سخت ہے اور فاتح کے متعلق پیش گوئی کرنا مشکل ہے۔
ان انتخابات میں چار کروڑ پچاس لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جن کے لیے ملک بھر میں 50,000 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی جو رات دس بجے تک جاری رہے گی۔
بدھ کو ہونے والے ایک قومی جائزے کے مطابق وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹو پارٹی کو 33 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے جبکہ ان کے حریف ایڈ ملی بینڈ کی لیبر پارٹی ان سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔
جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتخابات کے نتائج برطانیہ کی دو مرکزی سیاسی جماعتوں میں سے ایک کو متعدد چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مخلوط حکومت قائم کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔
ڈیوڈ کیمرون نے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ دوبارہ وزیرِ اعظم منتخب ہوئے تو وہ اس بات پر ریفرینڈم کرائیں گے کہ برطانیہ کو 28 اراکین پر مشتمل یورپی یونین میں رہنا چاہیئے یا نہیں۔
2010 سے برطانیہ کے وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون اور ان کے مخالف ایڈ ملی بینڈ دونوں نے ان انتخابات کو ملک کی معیشت پر ریفرینڈم قرار دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں