پاپوا نیوگنی میں 7٫4 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے

زلزلے سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ 63 کلومیٹر گہرائی میں آیا جس کا مرکز جزیرہ نیو برطانیہ کے قصبے کوکوپو سے 133 کلومیٹر جنوب میں تھا

261987
پاپوا نیوگنی میں 7٫4 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے

پاپوا نیوگنی کے مشرق میں7٫4 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ 63 کلومیٹر گہرائی میں آیا جس کا مرکز جزیرہ نیو برطانیہ کے قصبے کوکوپو سے 133 کلومیٹر جنوب میں تھا۔
بحرالکاہل کے سونامی سے متعلق انتباہ جاری کرنے والے مرکز کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر ایک میٹر بلند سونامی لہروں کا خدشہ ہےاس لیے 300 کلو میٹر کے فاصلے تک سونامی کی وارنگ جاری کردی گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی کوکوپو کے علاقے کے قریب زلزلہ آ چکا ہے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.8تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں