فرانس میں فتح چناق قلعے کی صد سالہ سالگرہ

فتحِ چناق قلعے کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ پیرس میں اپنی سرگرمیوں میں مشغول ترک ثقافتی انجمنوں کے زیر اہتمام " چناق قلعے ناقابلِ گزر1915" نام کے زیر عنوان پروگرام میں تاریخدان پروفیسر البر اورتائے لی نے چناق قلعے کے بارے میں ایک سیمنار سے خطاب کیا

260648
فرانس میں فتح چناق قلعے کی صد سالہ سالگرہ

فرانس میں فتح چناق قلعے کی صد سالہ سالگرہ منائی گئی۔
فتحِ چناق قلعے کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔
پیرس میں اپنی سرگرمیوں میں مشغول ترک ثقافتی انجمنوں کے زیر اہتمام " چناق قلعے ناقابلِ گزر1915" نام کے زیر عنوان پروگرام میں تاریخدان پروفیسر البر اورتائے لی نے چناق قلعے کے بارے میں ایک سیمنار سے خطاب کیا ۔
انہوں نے اس سیمنار میں فتحِ چناق قلعے کی تاریخ اور اس دور کے حالات کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ بعد میں البر اورتائے لی نے حاضری کے سوالوں کے جواب دیے۔
چناق قلعے کے شہدا کی تعداد کے بارے میں کیے جانے والے اعتراضات کو صحیح قرار دیتے ہوئے پہلی جنگِ عظیم میں ترکی میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد بتائی جانے والی تعداد سے کہیں زیادہ ہونے سے آگاہ کیا۔
پروگرام میں ترکی میں مختلف ثقافتی انجمنوں کے نمائندوں نے بھی اس سیمنار سے خطاب کیا۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں