آسڑیلیا میں ابارجن باشندوں کا احتجاجی مظاہرہ

ہزاروں آبارجن باشندوں نے ان کی بستیوں کو بند کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا

258756
آسڑیلیا میں ابارجن  باشندوں کا    احتجاجی مظاہرہ

مغربی آسڑیلیا صوبے کے آبارجن باشندوں کی رہائشی بستیوں کے آسڑیلوی وفاقی حکومت کی طرف سے بند کیے جانے کے فیصلے کے خلاف ہزار ہا لوگوں نے ملبورن میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
چھ ہزار آسڑیلوی آبارجن نے اپنے ہاتھوں میں مختلف پین کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر یہ تحریریں درج تھیں۔ "ہم ابھی بھی یہیں ہیں"، یہ ہمیشہ آبارجن کا ملک تھا ، اور رہے گا"، اپنے ہاتھوں کو ہمارے مادرِ وطن سے پیچھے ہٹاؤ"، "ہماری سر زمین کا تحفظ کرو"۔
تقریباً 4 گھنٹوں تک جاری رہنے والا یہ مظاہرہ کسی غیر معمولی واقع کے پیش آئے بغیر نکتہ پذیر ہوا۔
آسڑیلوی حکومت مغربی آسڑیلیا نامی صوبے میں موجود آبارجن باشندوں کی 140 بستیوں کو اقتصادی وجوہات کی بنا پر بند کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں