یوکرین: ملیشیا ایئرلائنز کے طیارے کے ملبے کی تلاش مکمل

گزشتہ سال سترہ جولائی کو ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جانے والے ملیشیا ائیر لائنز کے طیارے کے یوکرین میں حادثے کے بعد ملبے کی تلاش کا کام مکمل کرلیا گیا ہے

257349
یوکرین: ملیشیا ایئرلائنز کے طیارے کے ملبے کی تلاش مکمل

گزشتہ سال سترہ جولائی کو ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جانے والے ملیشیا ائیر لائنز کے طیارے کے یوکرین میں حادثے کے بعد ملبے کی تلاش کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ملبے سے ملنے والی نعشوں کی باقیات اور مسافروں کی ذاتی اشیا ہالینڈ روانہ کی جائیں گی ۔
نعشوں کی باقیات کو تجزیئے کے لیے ہالینڈ کے شہر ہل ورسم کے فوجی ہیڈ کوارٹر بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال حادثےکا شکار ہونے والے اس طیارے میں 283 مسافروں سمیت عملے کے 15 افراد سوار تھے جن میں کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا تھا ۔
اس حادثے کی اصل وجوہات جاننے کی کوششیں جاری ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں