امریکی سیاہ فم شہری کی ہلاکت پر تفتیش کا عمل جاری

سیاہ فام نوجوان کے پولیس کی طرف سے حراست میں لیے جانے کے دوران اس کے زخمی ہونے کے حوالے سے کسی قسم کی دلیل کا تعین نہیں ہو سکا۔

257898
امریکی سیاہ فم شہری کی ہلاکت  پر تفتیش کا عمل جاری

امریکی شہر بالٹی مور میں حراست میں لیے جانے کے دوران جان بحق ہونے والے سیاہ فام نوجوان فریڈی گرے کی ہلاکت سے متعلق تفتیش میں اس بات کاتعین ہوا ہے کہ گرے حراست میں لینے کے وقت نہیں بلکہ منتقلی کے وقت زخمی ہوا تھا۔
اس ضمن میں تفتیشی فائل کو اٹارنی کے حوالے کیے جانے کے بعد ذرائع ابلاغ تک پہنچنے والی خبروں کے مطابق سیاہ فام نوجوان کے پولیس کی طرف سے حراست میں لیے جانے کے دوران اس کے زخمی ہونے کے حوالے سے کسی قسم کی دلیل کا تعین نہیں ہو سکا۔
روئٹرز نے گرے کی نعش کی آٹاپسی کرنے والے ڈاکٹر کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ سیاہ فام نوجوان پولیس گاڑی میں گردن ٹوٹنے کا موجب بننے والی کسی حادثے کا شکار ہوا ہے۔
لیکن واشنگٹن پوسٹ روزنامہ نے لکھا ہے کہ گرے کے ہمراہ گاڑی میں موجود دیگر قیدیوں کے بیانات کے مطابق سیاہ فام شخص نے گاڑی کی دیوار پر مکے مارے تھے اور اس نے جان بوجھ کر اپنے آپ کو زخمی کرنے کی کوشش کی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں