نیپال کی غریب ایگ ڈونر عورتیں

نیپال کی غریب عورتیں بیرونی ممالک سے آنے والے انسانوں کے لیے ایگ ڈونر مادر کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔

252702
 نیپال کی غریب ایگ ڈونر عورتیں

نیپال میں 7٫9 کے ہولناک زلزلے کے بعد ایک نئی حقیقت آشکار ہوئی ہے ۔
نیپال کی غریب عورتیں بیرونی ممالک سے آنے والے انسانوں کے لیے ایگ ڈونر مادر کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔اسرائیل زلزلے کے بعد ایگ ڈونر مادر کیطرف سے جنم دئیے جانے والے پانچ بچوں کو اپنے ملک لے آیا ہے ۔
اسرائیلی قانون ہم جنس جوڑوں کو لے پالک بچوں کی پرورش کی اجازت نہیں دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ دیگر ممالک سے بچوں کو اولاد کے طور پر لیتے ہیں ۔ نیپال کے قوانین نے ملک کے اندر ایگ ڈونر مادر بننے کی اجازت دے رکھی ہے ۔
دریں اثناء اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے بے اولاد جوڑوں نے نیپال کی 80 عورتوں کیساتھ ایگ ڈونر مادر بننے کا معاہدہ طے کر رکھا ہے ۔اسوقت اسرائیل کے حوالے کرنے کے لیے 25 نو مولود بچے موجود ہیں ۔ زلزلے کے بعد اسرائیلی طیارے کے ذریعے 5 بچوں کو اسرائیل لایا گیا ہے ۔اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم عنقریب ہی دیگر 20 بچوں کو اسرائیل لانے کا پروگرام بنا رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں