ڈرون حملوں کا اختیارسی آئی اے سےواپس لیا جائے

امریکہ کے صدر باراک اوباما القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کیخلاف ڈرون حملوں کا اختیارسی آئی اے سے لیکر وزارت دفاع کو منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

253581
ڈرون حملوں کا اختیارسی آئی اے سےواپس لیا جائے

امریکہ کے صدر باراک اوباما القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کیخلاف ڈرون حملوں کا اختیارسی آئی اے سے لیکر وزارت دفاع کو منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق صدراوبا ما اورانکے روایتی حریف سینیٹرجان مکین امریکی خارجہ پالیسی کے تمام پہلوؤں پرایک دوسرے کے مخالف ہیں تاہم صرف دہشتگرد گروپوں کیخلاف ڈرون حملوں پراتفاق رائے رکھتے ہیں ۔ گزشتہ ہفتے امریکی انتظامیہ نے اعتراف کیا تھاکہ جنوری میں سی آئی اے کے ایک ڈرون حملے میں امریکی باشندے سمیت 2مغربی یرغمالی بھی ہلاک ہو گئے تھے ۔اس واقعہ نے کانگریس کے اہم ارکان کومجبورکیاکہ وہ امریکی خفیہ ایجنسی کے متنازعہ ڈرون پروگرام کاکنٹرول محکمہ دفاع کو منتقل کرنے کیلئے دباو ڈالیں ۔ جان مکین نے کہا کہ ہم کانگریس میں امریکی انتظامیہ کیساتھ ڈرون آپریشنزکا حقیقی اختیارکس کے پاس ہوناچاہیے کےموضوع کو ایجنڈے میں لائیں گے ۔رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس دو سال پہلے سے ہی سی آئی اے کے پروگرام کو محکمہ دفاع کے سپرد کرنیکی کوششیں شروع کرچکاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں