سن 1915 کے واقعات پر عالمی رد عمل

بیرونی ممالک میں بسی آرمینی برادری آج ترک سفارت خانوں کے سامنے احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کر رہی ہے

248328
 سن 1915 کے واقعات پر عالمی رد عمل

سن 1915 کے واقعات پر دنیا کے بیشتر ممالک میں رد عمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
آرمینی ڈایاسپورا نے لاس اینجلس شہر میں شام کے وقت ترک قونصل خانے کی جانب پیدل مارچ کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے جواب میں وہاں بسی ترک برادری آرمینی قونصل خانے کے باہر مظاہرہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
واشنگٹن میں بھی ہزاروں افراد امن و یک جہتی نامی پیدل مارچ میں حصہ لے رہے ہیں۔
نیو یار ک میں ترک برادری ٹائمز اسکوائر جبکہ کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں آرمینی دعووں کے خلاف امن مارچ کےلیے ترک برادری پارلیمانی عمارت کے سامنے جمع ہوگی ۔
سن 1915 کے واقعات کی صد سالہ یاد منانے کےلیے آرمینی برادری لبنانی دارالحکومت بیروت میں ایک بڑے اجتماع کا اہتمام کر رہی ہے جس کی وجہ سے علاقے کے اسکولوں میں آج تعطیل ہے ۔
ملک کے دوسرے شہر طرابلس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بعض لبنانی شہریوں نے اپنی دوکانوں اور گھروں پر ترک پرچم بلند کیے ۔
القدس میں آباد آرمینیوں نے ان واقعات کی مناسبت سے گزشتہ روز ایک خصوصی عبادت میں شرکت کی جبکہ آرمینی گرجا گھر پر لگے گھنٹے کو بھی ایک سو بار بجایا گیا ۔
شام میں آرمینی گرجا گھروں میں بھی خصوصی عبادتوں کا اہتمام کیا گیا ۔
دمشق میں واقع باب طومہ نامی گرجا گھر میں منعقدہ ایک تقریب میں اسد انتظامیہ کی حمایت کا بھی اعلان کیا گیا ۔
شام کی طرف سے اس بار آرمینیا میں منعقدہ ہونے والی تقریب میں اسپیکر اسمبلی بطور مہمان شرکت کر رہے ہیں۔
دوسری جامنب پیرس میں واقع میدان جمہوریت یعنی پلیس دی لا ریپلبلک پر آرمینیوں نے شمعیں روشن کیں۔
بیلجیئم میں بھی آج آرمینی برادری ترک سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کرے گی ۔
آسٹریلیوی شہر سڈنی میں بھی سینکڑوں ترک نژاد باشندوں نے سن 1915 کے واقعات پر رد عمل ظاہر کرتےہوئے آرمینی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

 

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں